• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 26719

    عنوان: میں اپنی زبان پر قابو نہیں رکھ پاتاہوں اور عموما غلط بات (غیبت ) کہتاہوں۔ براہ کرم، زبان پر کنٹرول کرنے کے لیے کوئی وظیفہ بتائیں۔ 

    سوال: میں اپنی زبان پر قابو نہیں رکھ پاتاہوں اور عموما غلط بات (غیبت ) کہتاہوں۔ براہ کرم، زبان پر کنٹرول کرنے کے لیے کوئی وظیفہ بتائیں۔ 

    جواب نمبر: 26719

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1557=1557-11/1431

    ”غیبت کیا ہے“ (موٴلفہ حضرت مولانا عبدالحی صاحب) ”زبان کی حفاظت“ (موٴلفہ مولانا عاشق الٰہی صاحب) اور ”چھ گناہ عظیم“ ان کتابوں کا مطالعہ کیجیے، غیبت کی مجلسوں سے احتراز کیجیے، غیبت کو زنا سے زیادہ سخت بتایا گیا ہے اور مردار بھائی کا گوشت کھانے کے مرادف قرار دیا گیا ہے، اس کا استحضار دل میں رکھئے، لاحول ولا قوةَ الا باللہ کا وظیفہ پڑھا کیجیے، اللہ والوں کی صحبت اختیار کیجیے، بری صحبتوں سے بچئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند