• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 23462

    عنوان: میرا نام یاسر خان ہے، میں صوبہٴ مہاراشٹرا کے بیڑ شہر سے ای میل کررہا ہوں۔ دراصل بات یہ ہے کہ کچھ دنوں پہلے ایک ہندو لڑکی سے میری بات ہوئی تھی ۔ وہ مجھ سے پوچھ رہی تھی کہ اسلام اور قرآن شریف کا کیا مقصد ہے؟ میری آپ سے درخواست ہے کہ آپ اس کا جواب قرآن اور حدیث کے حوالے سے بیان کرکے مجھے ارسال کریں تاکہ میں اسے جواب دے سکوں؟ 

    سوال: میرا نام یاسر خان ہے، میں صوبہٴ مہاراشٹرا کے بیڑ شہر سے ای میل کررہا ہوں۔ دراصل بات یہ ہے کہ کچھ دنوں پہلے ایک ہندو لڑکی سے میری بات ہوئی تھی ۔ وہ مجھ سے پوچھ رہی تھی کہ اسلام اور قرآن شریف کا کیا مقصد ہے؟ میری آپ سے درخواست ہے کہ آپ اس کا جواب قرآن اور حدیث کے حوالے سے بیان کرکے مجھے ارسال کریں تاکہ میں اسے جواب دے سکوں؟ 

    جواب نمبر: 23462

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1091=1091-7/1431

    مقصد یہ ہے کہ سب لوگ خدا کی وحدانیت کے قائل ہوجائیں کہ معبود ایک ہے اور رسالت وآخرت پر ایمان لے آئیں۔ تمام ابنیاء علیہم السلام نے اسی کی تعلیم دی ہے،نیز اسلام ایک پاکیزہ مذہب ہے جو انسانیت کا درس دیتا ہے، اخوت وبھائی چارہ سکھاتا ہے، رواداری کی تعلیم دیتا ہے، ظلم وتشدد سے منع کرتا ہے، عدل وانصاف اور امن وسلامتی قائم کرنا چاہتا ہے،انسانیت کا حد درجہ احترام کرتا ہے اور انسان تو انسان، بے زبان جانوروں کے ساتھ بھی حسن سلوک کی تعلیم دیتا ہے۔ قرآن شریف یہ اللہ کی طرف سے نازل کردہ وہ مقدس کتاب ہے جو شکوک وشبہات سے بالاتر ہے اور اللہ سے ڈرنے والوں کے لیے ہدایت کا ذریعہ ہے، سورہٴ بقرہ کی بالکل ابتدائی آیت میں اللہ نے فرمایا: الٓمٓ ذلِکَ الکِتَابُ لاَ رَیْبَ فِیْہِ، ہُدًی لِّلْمُتَّقِیْنَ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند