• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 2200

    عنوان: کیا چالیس دن یا چار مہینے تبلیغی جماعت میں جانا فرض عین ہے یا کفایہ؟ جو چالیس دن یا چار مہینے نہ جائے تو کیا وہ دائر اسلام سے خارج ہو جائے گا ؟یا نہیں؟ قرآن و حدث کی روشنی میں جواب دیں۔

    سوال: کیا چالیس دن یا چار مہینے تبلیغی جماعت میں جانا فرض عین ہے یا کفایہ؟ جو چالیس دن یا چار مہینے نہ جائے تو کیا وہ دائر اسلام سے خارج ہو جائے گا ؟یا نہیں؟ قرآن و حدث کی روشنی میں جواب دیں۔

    جواب نمبر: 2200

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1942/ ھ= 1484/ ھ

     

    جماعت تبلیغ میں مدتہائے مذکورہ کے لیے نہ جانا خروج عن الاسلام کا موجب تو ہرگز نہیں البتہ بقدر ضرورت دین سیکھنا ہرشخص پر واجب ہے اگر کسی شخص کو دین سیکھنے کا دوسرا کوئی موقعہ میسر نہ ہو بجز جماعت تبلیغ میں نکل کر سیکھنے کے اس کے حق میں فرض عین ہونا ظاہر ہے جیسا کہ اس وقت امت کے بہت بڑے طبقہ کا ایسا ہی حال ہے، رہا چالیس دن چار ماہ یا کم و بیش تو یہ ایسا ہی ہے جیسا کہ مدارس میں اوقات تعلیم و تعطیل مقرر کرلیے جاتے ہیں اور ان ہی اوقات میں تعلیم وتعلم کو انجام دیا جاتا ہے اسی طرح بعض جگہ فرض کفایہ وغیرہ بھی ہوسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند