• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 2155

    عنوان:

    کیا عورتیں اپنے محرم (جیسے باپ، بھائی، شوہر) کے ساتھ تبلیغ کو جاسکتی ہیں؟ جماعت تبلیغ ایسا ہی کررہی ہے۔

    سوال:

    کیا عورتیں اپنے محرم (جیسے باپ، بھائی، شوہر) کے ساتھ تبلیغ کو جاسکتی ہیں؟ جماعت تبلیغ ایسا ہی کررہی ہے۔

    جواب نمبر: 2155

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 390/د = 384/د)

     

    عورتوں کو بلاضرورت شرعیہ و طبعیہ باہر نکلنا منع ہے اسی لیے نماز کی جماعت میں ان کو آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس لیے عورتوں کا خواہ اپنے محرم باپ، بھائی، شوہر کے ساتھ ہی جانا ہو تبلیغ کی جماعت میں جانا پسندیدہ عمل نہیں ہے۔ لیکن عورتوں کو دین کی باتوں کا سیکھنا بھی نہایت ضروری ہے تاکہ ان کے عقائد و اعمال درست ہوں اور بچوں کی صحیح تربیت کرسکیں؛ اس لیے ان کے واسطے بہتر ہے کہ گھر پر ہی دینی کتاب مثلاً فضائل اعمال، بہشتی زیور وغیرہ پڑھنے اور سننے کا معمول بنائیں اور مقامی طور پر عورتیں کسی جگہ اکٹھا ہوکر کسی عالم کا بیان سن لیا کریں یا تبلیغی جماعت کی طرف سے عورتوں کے اجتماع کا جو نظم ہو اس میں شرکت کرلیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند