• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 20451

    عنوان:

    ?اللہ کا راستہ? کا کیا مطلب ہے؟ برائے کرم ان کاموں کی لسٹ مہیا کریں جو کہ اللہ کے راستہ کے تحت آتی ہیں، مثلاً علم حاصل کرنے کے لیے جانا ?اللہ والا علم? حج، وغیرہ؟

    سوال:

    ?اللہ کا راستہ? کا کیا مطلب ہے؟ برائے کرم ان کاموں کی لسٹ مہیا کریں جو کہ اللہ کے راستہ کے تحت آتی ہیں، مثلاً علم حاصل کرنے کے لیے جانا ?اللہ والا علم? حج، وغیرہ؟

    جواب نمبر: 20451

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 577=452-3/1431

    ادائیگی حقوق اللہ وحقوق العباد کی خاطر جد وجہد کرنا اور اس سلسلہ میں وجوہِ خیر کو اختیار کرنا نیز گناہوں سے بچنے کی تمام صحیح صورتیں فی سبیل اللہ (اللہ کے راستہ) کا مصداق ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند