• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 1899

    عنوان:

    کیا تبلیغی جماعت میں جانا اللہ کے راستے میں داخل ہے؟

    سوال:

    میرے دوسوالا ت ہیں:

    (۱) ہمارے تبلیغی جماعت والے بھی اکثر دو احادیث کو ملا کر یہ مطلب بیان کرتے ہیں کہ اللہ تعالی کے راستے میں نکلا کر و۔ اس سے نماز کے ثواب 490000000 ( انچاس کروڑ ) ہوجاتے ہیں ۔ اس بار ے میں شریعت کیا فرماتی ہے؟

    (۲) کیا تبلیغی جماعت میں جانا اللہ کے راستے میں داخل ہے؟

    جواب نمبر: 1899

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1585/ ھ= 1242/ ھ

     

    (۱) یہ محض تبلیغی جماعت والوں کا ہی بیان نہیں، بلکہ احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں شراحِ حدیث نے یہ مطلب بیان کیا ہے بذل المجھود في حل أبي داوٴد وغیرہ میں بھی ہے۔

    (۲) بلاشبہ داخل ہے، اس سلسلہ میں بہت عمدہ مدلل و مفصل کلام الاعتدال في مراتب الرجال المعروف بـ اسلامی سیاست اردو میں ہے، یہ کتاب دیوبند، دہلی وغیرہ کے کتب خانوں میں عامةً قیمتاً دستیاب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند