• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 18752

    عنوان:

    میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ آج کے زمانہ میں کوئی اللہ کا ولی کس طرح بن سکتا ہے؟ کیا اس کے لئے دنیا پوری طرح چھوڑنی پڑے گی؟

    سوال:

    میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ آج کے زمانہ میں کوئی اللہ کا ولی کس طرح بن سکتا ہے؟ کیا اس کے لئے دنیا پوری طرح چھوڑنی پڑے گی؟

    جواب نمبر: 18752

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 90=91-1/1431

     

    چھوٹے بڑے ہرقسم کے گناہوں سے بچے، اتباع سنت کا اہتمام کرے، ہمیشہ اللہ والوں کی صحبت میں اٹھتا بیٹھتا رہے۔ حلال اور پاکیزہ روزی کمانے کا اہتمام کرے، اپنی عبادات، اخلاق، معاملات کو صحیح رکھے۔ اللہ کی یاد میں زیادہ سے زیادہ وقت گذارے۔ اللہ ورسول کی محبت اس کی عظمت میں سرشار رہے، کسی نیک وصالح عالم باعمل کے ہاتھ بیعت ہوجائے اورانھیں اپنا مرشد مان لے۔ پھر ان شاء اللہ جلد ہی ولایت مل جائے گی، احکام شریعت اور شیخ کامل کی ہدایات کے مطابق دنیا کمانا ولی بننے میں مانع نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند