• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 172105

    عنوان: كیا صرف دعوت دینے سے ہی ایمان بڑھتا ہے یا كسی اور كار خیر روزہ نماز تلاوت وغیرہ سے بھی؟

    سوال: ایک جماعت کے بھائی اکثر کہتے ہیں کہ اگر کوئی سارا دن قرآن پڑھے، ذکر کرے، روزہ رکھے جو عمل بھی کرے تو اس کا ذرہ برابر بھی ایمان نہیں بڑھے گا ۔ جبتک وہ اللہ کی بڑھائی نہ بیان کرے یا کسی کو دعوت نہ دے۔ کیا یہ درست ہے۔ شریعت مطہرہ کی روشنی میں جواب کی درخواست ہے۔

    جواب نمبر: 172105

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:993-875/11/1440

    کوئی بھی نیک عمل کیا جائے، اس سے ایمانی کیفیت بڑھتی ہے،قرآن کریم میں ہے: واذا تلیت علیہم آیاتہ ، زادتہم ایمانا (جب ایمان والوں کو اللہ تعالی کی آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں، تو وہ آیتیں اُن کے ایمان کو اور زیادہ مضبوط کردیتی ہیں)لہذا یہ کہنا کہ اللہ کی بڑائی بیان کیے بغیر اور دعوت دیے بغیر ایمان نہیں بڑھتا؛ درست نہیں ہے، اللہ کی کبریائی بیان کرنا اورمخلوق کو اس کی طرف بلانا ایک مستحسن عمل ہے، لیکن اس عمل کا دوسرے اعمال سے تقابل کرتے ہوئے ایمان کے بڑھنے کو صرف ایک عمل میں منحصر سمجھنا ناواقفیت کی بات ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند