عقائد و ایمانیات - دعوت و تبلیغ

India

سوال # 170582

ایک شخص اپنے دفتر میں چھٹی کی درخواست دیتا ہے اور وجہ بتاتا ہے کی فیملی پرابلم کی وجہ سے گاؤں جانا ہے ، تو ایسا کرنا شرعاً کیسا ہے ؟

Published on: Jun 26, 2019

جواب # 170582

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 961-805/B=10/1440



جس طرح جھوٹ بولنا گناہ ہے اسی طرح جھوٹ لکھنا بھی گناہ ہے، چھٹی لینے کے لئے صحیح بات لکھنے میں آخر کیا پریشانی ہے الصِّدْقُ یُنْجِيْ وَالْکِذْبُ یُہْلِکُ اس لئے ایسا کرنا بلاشبہ گناہ ہے، اور جماعت والوں کے لئے اور بھی برا ہے، اس سے احتراز کرنا چاہئے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات