• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 170024

    عنوان: نمازیوں كے فارغ ہونے سے قبل درس شروع كردینا؟

    سوال: حضرت مسجد میں نمازی نماز پڑھ رہے ہوں اور یہ آواز لگا نا کہ آجاؤ درس کے لئے آجاؤ تعلیم کے لئے وہ بھی اتنی بلند آواز سے کہ مسجد میں آواز پھیل جاتی ہے کیا ایسا کرنا ٹھیک ہے اور دوسرا امام کو درس کب شروع کرنا چاہئے کیوں کہ نمازی کے پاس قرآن کی تلاوت بھی نہیں کرسکتے اس لئے قرآن وحدیث کی روشنی میں وضاحت کی جائے ۔ جزاکم اللّٰہ خیرا کثیرا کثیرا

    جواب نمبر: 170024

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 845-714/B=08/1440

    مدرس کو چاہئے کہ جب نمازی لوگ نماز سے فارغ ہو جائیں تو درس شروع کرے تاکہ نمازیوں کی نماز میں خلل نہ ہو۔ اور اگر پہلے اعلان کر دیا یا پہلے سے نماز کے بعد درس کا معمول ہے تو پھر نمازیوں کو چاہئے کہ دور ہٹ کر اپنی نماز ادا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند