• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 168231

    عنوان: جماعت كے كچھ لوگ كہتے ہیں كہ مسجد میں بیٹھ كر سورہٴ یاسین پڑھنا منع ہے؟ كیا ان كی یہ بات درست ہے؟

    سوال: میں کرنول، آندھرا پردیش کا رہنے والا ہوں۔ ہمارے محلہ میں مسجد ہے،مسجد رحمانیہ جس میں روزانہ صبح کی نماز کے بعد مختصر درس ہوتا ہے اس کے بعد کچھ لوگ گھر چلے جاتے ہیں اور کچھ لوگ مسجد میں سورہ یسین شریف پڑھتے ہیں لیکن مسجد کے ذمہ دار او رکچھ جماعت کے لوگ سورہ یسین شریف پڑھنے سے روکتے ہیں ۔وہ لوگ کہتے ہیں اپنے گھروں میں جا کر پڑھیں شریعت میں مسجد میں بیٹھ کر پڑھنا منع ہے۔ تو ایسے میں صحیح کیا ہے؟ براہ کرم اس کی وضاحت کریں۔

    جواب نمبر: 168231

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 519-487/B=05/1440

    مسئلہ بتانا بڑی ذمہ داری کی بات ہے۔ جو شخص عالم نہ ہو اسے مسئلہ نہیں بتانا چاہئے۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ یہ مسجدیں پنجوقتہ نماز کے لئے اور اللہ کا ذکر کرنے کے لئے بنائی گئی ہیں۔ اللہ کا سب سے بڑا ذکر قرآن پاک کی تلاوت کرنا ہے۔ جو شخص سورہٴ یٰسین انفرادی طور پر مسجد میں پڑھنے سے روکتا ہے وہ قرآن و حدیث کے علم سے بالکل ناواقف ہے۔ اس کا روکنا صحیح نہیں ہے۔ مسجد میں بیٹھ کر انفرادی طور پر سورہٴ یٰسین پڑھنا منع نہیں ہے۔ مسجد میں بھی پڑھ سکتے ہیں، اور گھر پر بھی پڑھ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند