عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ
سوال نمبر: 166255
جواب نمبر: 16625501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 178-148/M=2/1440
اچھائی کا حکم کرنا اوربرائی سے روکنا یہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر ہے ۔ تبلیغی جماعت والے یقینا یہ کام کرتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میری شادی سے پہلے میرے سسرال والوں نے بتایا کہ ہماری بیٹی آٹھ پاس ہے اور سرٹیفکٹ دیا اور دوسال کا عالمانہ کیا ہے۔گھر کے سارے کام کاج جانتی ہے۔ پر شادی کے کچھ دن بعد اس کے آؤ بھاؤ سے مجھے پتہ چلا کہ لڑکی جاہل ہے جو سرٹیفکٹ دیا تھا وہ بھی جعلی ہے۔ یہ لڑکی تو کبھی اسکول یا مدرسہ گئی ہی نہیں۔ کام کاج بھی نہیں آتا ۔ جہالت کا یہ عالم ہے کہ اپنا نام لکھنا ایک کلمہ، دن، تاریخ، گھڑی دیکھنا بھی نہیں آتا جب کہ میں گریجویٹ لڑکا ہوں۔ جماعت کے کام سے جڑا ہوا ہوں۔ وہ میری نماز اور داڑھی پر طنز کرتی ہے میرے ساتھ دھوکا ہوا ۔کیا اس طرح دھوکے سے نکاح کرنا صحیح ہے؟ اور وہ مجھ سے کہتی ہے مجھے چھوڑ دو میرے باپ نے دوسرا لڑکا دیکھا ہے۔ میں نے بھی تنگ آکر اسے اس کے گھر بھیج دیا اور میں طلاق دینا چاہتا ہوں۔
3928 مناظرشادی کے کچھ عرصے بعد حالات کو دیکھتے ہویے میں نے اور میری بیوی نے یہ فیصلہ کیا کہ ہم گھر میں ٹی وی نہیں رکھیں گے۔ اس بات پر ہم دونوں کا اتفاق ہوگیا ۔ الحمد للہ، ٹی وی کے نہ ہونے کی وجہ سے گھر میں کافی سکون بھی آیا ہے ۔ ٹی وی کے بارے میں آپ کی ویب سائٹ پر جو اورسوالوں کے جواب آپ نے دیا ہے وہ بلا شبہ درست ہے اور صحیح ہے۔ اور یہ فرق ہم نے محسوس کیا جب ٹی وی کو گھر سے نکال دیا، مگر شادی کے دوسال ہونے کو ہیں اور الحمد للہ ، اللہ کی رحمت یعنی بیٹی گھر میں آئی ہے۔ اب بیوی کہتی ہے کہ میرا وقت نہیں گذرتا اور گھر میں دوبارہ ٹی وی لائیں۔ واللہ اعلم، کیا بات ہوئی کہ ان کا ذہن پھر اسی طرف چلا گیا۔ میں نے کئی دفعہ سمجھایا کہ دوبارہ سوچیں، ٹی وی کا دوبارہ گھر میں آنا صحیح نہیں ہے۔ دین کو جاننے کے لیے میں نے بہت سارے بیانات اور دینی کتابیں بھی لاکر رکھی ہے۔ مگر بیگم صاحبہ بضد ہیں کہ ٹی وی لا کر دیں۔ اس وجہ سے چار پانچ دفعہ بہت بحث ہو چکی، مگر بات نہیں رہی ہے۔آپ مشورہ دیں کہ میں کیا کروں؟ مجھ سے پوچھے تو میں کسی صورت میں ٹی وی نہ لاؤں؟ آپ شریعت کو سامنے رکھ کر رائے فرمائیں۔
2423 مناظركیا كہنا درست ہے كہ ’’تبلیغ میں جانا اللہ كے راستے میں جانا ہے‘‘؟
6568 مناظرآج کل علماء بیزاری ہی نہیں بلکہ علماء دشمنی بھی تبلیغیوں میں عام ہوتی جارہی ہے کیا یہ جاہلیت نہیں ہے؟
میرا ایک دوست فحش حرکتوں میں ملوث ہے، میں اس طرح کی حرکتوں کے سلسلے میں بہت فکرمند ہوں۔مختصر یہ کہ میں زنا کے بارے میں پوچھنا چاہتاہوں۔براہ کرم، زنا کے سلسلے میں تفصیل سے بتائیں، کیایہ صرف دخول ہے یا کچھ اور ؟کسی کو چھونا کیا یہ زنا ہے؟ اگر کوئی ٹی وی وغیرہ میں یہ ہوتاہوا دیکھے تو کیا یہ زنا ہے؟ اگر کسی سے زنا کا صدور ہوگیا تو اس کا فدیہ کیا ہوگا؟
3277 مناظر