• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 166153

    عنوان: کیا ہر مسلمان كو جماعت میں نکلنا ضروری ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا ہر مسلمان کو جماعت میں نکلنا ضروری ہے؟ اور جو حضرات جماعت میں وقت لگا کر آتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ مدرسے کی پڑھائی نہیں شرط ہے، ہر حافظ ہر قاری ہر مفتی ہر مولانا کو ایک سال لگانا فرض ہے نہیں تو دین مکمل نہیں ہوگا، آپ سے گذارش ہے کہ آپ میری بات پر غور فرما کر جواب دیں ، عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 166153

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:246-211/B=3/1440

    جماعت میں نکلنا ہی ضروری نہیں، پھر ایک سال کے لیے نکلنا کیونکر ضروری ہوگا، یہ تو ایک مستحب کام ہے جس کا جی چاہے نکلے جس کا جی چاہے نہ نکلے، عالم ومفتی تو قرآن وحدیث کی پوری تعلیم حاصل کیے ہوئے ہوتا ہے اس کو جماعت میں نکلنے کی کیا ضرورت ہے، وہ اپنے علمی کام درس وتدریس اور فتوی نویسی میں لگا ہوا ہے جو جماعت میں نکلنے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔ یہ سب جہالت کی باتیں ہیں اور غلو کی باتیں ہیں، اور اعتدال سے ہٹی ہوئی باتیں ہیں۔ ان سے بچنا ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند