• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 165819

    عنوان: فیس بک پر غلط فہمیوں كا ازالہ كرنا؟

    سوال: کیا فیس بک پر اسلام کے بارے میں عیسائیوں کی غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے بحث و مباحثة میں حصہ لینا جائز ہے؟گمراہ لوگ بہت سی بے بنیاد چیزوں کے سلسلے میں پروپیگنڈہ کرتے ہیں جیسے کہ نفرت انگیز باتیں اور پوسٹر وغیرہ ، بہت سے گروپ ہیں جیسے عیسائیت بمقالہ اسلام اور اس کے ایڈمن غیر مسلم ہیں، تو کیا عیسائیوں کی اصلاح کی غرض سے اس میں حصہ لینا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 165819

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:151-121/L=2/1440

    اگر آپ کو یہ غالب گمان ہو کہ میں اپنی ذات سے دینِ اسلام کا صحیح دفاع کرسکتاہوں اور ان کی طرف سے پھیلا ئے جارہے غلط پروپیگنڈوں کا جواب دے سکتاہوں ،نیز اس میں دیگر ناجائز امور مثلاً ویڈیوگرافی وغیرہ کی نوبت نہ آئے تو ان حدودوقیود کے ساتھ آپ فیس بک وغیرہ کے ذریعہ دین اسلام کا دفاع کرسکتے ہیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند