عقائد و ایمانیات - دعوت و تبلیغ

India

سوال # 165458

(۱) مسجد میں کسی ایک وقت نماز کے بعد حدیث کتاب (فضائل اعمال اور منتخب احادیث) ایک ساتھ ہی پڑھیں اور دوسرے اسے سنیں ، چند ساتھی مسجد کے باہر جاکر لوگوں سے ملاقات کرکر مسجد میں لاکر اس عمل میں بٹھانا، مسجدکی تعلیم استقبال والا عمل کہلایا جاتا ہے کیا اس عمل کو کر سکتے ہیں؟ اس میں آپ لوگوں کی کیا رائے ہے؟
(۲) اجتماع رکھنے کا کیا مقصد ہے شریعت میں ؟
(۳) کیا سچ میں حضرت جی الیاس رحمة اللہ علیہ، حضرت ابوبکر صدیق (رضی اللہ تعالی عنہ) کے خاندان سے ہیں؟

Published on: Nov 1, 2018

جواب # 165458

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 111-165/B=2/1440



دعاء کے بعد اعلان کردینا مقتدیوں میں کافی ہے جس کا جی چاہے بیٹھے کتاب سنے، اور جس کا جی نہ چاہے وہ نہ بیٹھے۔ مباح چیز میں زیادہ اہتمام کرنا درست نہیں۔



(۲) زیادہ سے زیادہ اجتماع میں تشریف لائیں اور دین کے کام میں جڑیں۔



(۳) ہمیں ان کا نسبی شجرہ معلوم نہیں ، ان کے خاندان کے لوگوں سے معلوم کریں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات