عقائد و ایمانیات - دعوت و تبلیغ

India

سوال # 164783

ہم مرکز نظام الدین کے مشورہ کے مطابق کام کرتے ہیں، کوئی انتشار کی بات، لڑائی ، جھگڑا ، کسی بھی علماء اکابر کی شان میں گستاخی نہیں کرتے ہیں، پھر بھی مسجد میں کام کرنے نہیں دیتے، پریشان کرتے ہیں ، کہتے ہیں کہ ہم دیوبند اور علماء کے خلاف ہیں، اب ہم کیا کریں ۔ مہربانی کرکے جواب دیں۔

Published on: Sep 11, 2018

جواب # 164783

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 1453-1136/B=12/1439



دونوں گروہ میں سے ہر ایک گروہ ایک دوسرے کی برائی بیان کرتا ہے، اور لعن طعن کرتا ہے اسی لئے انتشار ہوتا ہے۔ آپ دونوں گروہ ایک دوسرے کو برا کہنا بند کردیں اور خالص اللہ کے لئے جس طرح پہلے دعوت و تبلیغ کا کام کرتے چلے آئے ہیں اسی طرح اب بھی کام کریں، کوئی پریشانی سامنے نہیں آئے گی۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات