• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 164661

    عنوان: تبلیغی جماعت میں لوگوں کو نکالنے کی ترغیب دیتے ہوئے جہاد کے فضائل سنانا ؟

    سوال: کیا تبلیغی جماعت میں لوگوں کو نکالنے کی ترغیب دیتے ہوئے جہاد کے فضائل سنانا درست ہے یا نہیں؟ اور جہاد کا مفہوم تفصیل سے بتادیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 164661

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1365-1117/B=12/1439

    تبلیغ کے فضائل اور اس کی اہمیت کے سلسلہ میں قرآن پاک میں متعد آیتیں آئی ہوئی ہیں اور بیشمار حدیثیں آئی ہوئی ہیں۔ انہیں بیان کرنا چاہئے۔ جہاد بہت اونچی چیز ہے ا س میں مجاہد اللہ کے کلمہ کو بلند کرنے کے لئے اپنی جان کو ہتھیلی پر رکھ کر نکلتا ہے جہاد کے فضائل کو تبلیغ کے ساتھ نہ جوڑنا چاہئے۔ یہ قرآن کی تحریف کے مرادف ہے۔ شریعت میں جو حکم جس درجہ کا ہے اسے اسی درجہ میں رکھنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند