• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 160185

    عنوان: نبوت 40سال کی عمر میں ملی تو پھر ہم خلافِ سنت پہلے ہی کیوں دعوت وتبلیغ میں لگ جاتے ہیں؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کے حضور صلی علیہ وسلم نے دعوت و تبلیغ کا کام 40 سال کے بعد یانی نبوت ملنے کے بعد شروع کیا تھا تو ہم اتباع سنت کے خلاف 40 سال سے پہلے ہی کیوں دعوت وتبلیغ کے کام میں لگ جاتے ہیں؟

    جواب نمبر: 160185

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:771-705/B=8/1439

    اللہ تعالیٰ کی عادت یہی رہی ہے کہ ایک دو نبی کو چھوڑکر باقی تمام انبیائے کرام کو ۴۰/ سال کی عمر کے بعد نبوت عطا فرمائی، یہ معاملہ انبیاء کے ساتھ خاص رہا ہے، ہم بندوں کو اللہ نے بالغ ہونے کے بعد سے فرائض وواجبات کا مکلف بنایا، اس لیے ہمیں اپنے آپ کو انبیائے کرام پر قیاس نہ کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند