عقائد و ایمانیات - دعوت و تبلیغ

Pakistan

سوال # 158547

اسلام کی تبلیغ کے لیے ایک مسلمان پر کیا کیا ذمہ داریاں فرض ہیں ؟ اور اس کام کو سیکھنے اور سمجھنے کے لیے ایک عام مسلمان کیا کرسکتا ہے ؟ اور اس سلسے میں کسی بہتر کتاب کے متعلق بھی بتائیے ۔

Published on: Feb 26, 2018

جواب # 158547

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa: 599-502/B=6/1439



دعوت وتبلیغ کا کام تو اصل علماء کا ہے کیونکہ معروف ومنکر کو صحیح معنی میں وہی جانتے ہیں اور اس کے موقع ومحل کو بھی وہی پہچانتے ہیں، ہاں اگر کوئی یقینی بات قرآن وحدیث کی کسی عالم سے آپ کے معلوم ہوئی ہے تو اسے بتادینے کی آپ کے لیے گنجائش ہے اور عقائد کے لیے ”عقائد الاسلام“ احکام کے لیے ”بہشتی زیور“ کا مطالعہ کریں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات