عقائد و ایمانیات - دعوت و تبلیغ

India

سوال # 158497

کسی ہندو بھائی کو کیسے دین کی دعوت دیں؟ میں کالج میں پڑھتا ہوں، اکثر غیر مسلم بھائی ہیں تو لوگ کبھی کبھی سوال کرتے ہیں۔ اس لیے میری رہنمائی فرمائیں اور کوئی کتاب کا نام بتائیں جس کو میں علماء کی نگرانی میں پڑھ سکوں؟

Published on: Feb 27, 2018

جواب # 158497

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa: 595-504/B=6/1439



سب سے پہلے آپ اپنے عقائد مضبوط کریں، کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ غیروں کو دین کی دعوت دینے لگیں پھر ان کے اعتراضات وشبہات کی وجہ سے خود اپنے دین میں تذبذب کے شکار ہوجائیں، اور اس سلسلے میں کسی صحیح العقیدہ عالم ومفتی سے رابطہ قائم کرتے رہیں تاکہ عقائد میں مضبوطی پیدا ہو اور شکوک وشبہات ختم ہوں اور اس سلسلے کی بہترین کتاب ”عقائد الاسلام“ حضرت مولانا ادریس صاحب کاندھلوی رحمہ اللہ کی ہے اس کا مطالعہ کریں، اگر کہیں شک ہو یا سمجھ میں نہ آئے تو کسی اچھے عالم سے رجوع کریں اپنے طور پر اس کے معنی کو سمجھنے کی کوشش نہ کریں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات