• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 158037

    عنوان: اِس وقت کی مروجہ تبلیغی جماعت میں جانے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

    سوال: کیا تبلیغی جماعت میں جانا فرض عمل ہے ؟ایک شخص کہتا ہے کہ تبلیغی جماعت میں جانا جنت میں داخل ہونے کی ضمانت ہے کیا یہ صحیح ہے ؟اگر کوئی شخص اپنی پوری زندگی میں کبھی تبلیغی جماعت میں نہیں گیا ہے تو کیا وہ گناہگار ہوگا؟ براہ کرم، قران وحدیث کی روشنی میں وظاحت فرمائیں۔ بشکریہ

    جواب نمبر: 158037

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:534-437/B=4/1439

    مروجہ تبلیغی جماعت میں جانا نہ تو فرض ہے نہ واجب نہ سنت، بلکہ یہ عمل مُباح ہے اگر کوئی جائے اور دینی محنت کرے وہ اجر وثواب کا مستحق ہوگا، اور اگر کوئی نہیں گیا تو اللہ کے یہاں اس کی کوئی پکڑ نہ ہوگی، جو شخص یہ کہتا ہے کہ مروجہ تبلیغی جماعت میں چلنا جنت میں داخل ہونے کی ضمانت ہے یہ صحیح نہیں ہے۔ اگر کوئی شخص پوری زندگی جماعت میں نہیں نکلا تووہ گنہ گار نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند