• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 157447

    عنوان: شرعی مسجد میں کھانا کھانا کیسا ہے؟

    سوال: جماعت میں نکل کر ہمارا مسجد میں جانا ہوتا ہے، شرعی مسجد میں کھانا کھانا کیسا ہے؟ اور کبھی کبھار ہم شرعی مسجد میں چائے وغیرہ بھی پی لیتے ہیں، اس کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 157447

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:427-423/sn=5/1439

    فقہاء نے گھر سے باہر رہنے والے معتکف کے لیے مسجد میں سونے اور کھانے کی اجازت دی ہے؛ جماعت میں نکلنے والے حضرات بھی چونکہ بالعموم مسافر ہوتے ہیں؛ اس لیے آپ کی رعایت کرتے ہوئے ان کے یہاں مسجد میں سونے اور کھانے کی گنجائش ہے؛ البتہ انھیں چاہیے کہ اعتکاف کی بھی نیت کریں؛ لیکن بہرحال بہتر یہ ہے کہ اگر خارج مسجد کوئی جگہ ہو تو کھانے پینے اور رات کو سونے کا نظم وہاں کرلیں؛ باقی تعلیم اور مذاکرہ وغیرہ مسجد میں کرلیا کریں۔ (دیکھیں: درمختار مع الشامی: ۲/۳۳، نیز ۳/ ۴۴۰)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند