عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ
سوال نمبر: 155735
جواب نمبر: 15573531-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 190-147/B=2/1439
مدرسہ میں پڑھنے والوں کو اسی طرح پڑھانے والوں کو چاہئے کہ وہ تعطیل کلاں میں چلہ کے لیے جائیں، تعلیم کے زمانہ میں جانا درست نہیں، اس سے تقریباً ۲۵۰/ اسباق کا ناغہ ہوگا، جس کی تلافی ممکن نہیں۔ رئیس التبلیغ حضرت مولانا محمد یوسف صاحب طلبہ و اساتذہ کو دوران تعلیم جماعت میں جانے کو منع فرماتے تھے۔ اس لیے چھٹیوں میں جانا چاہئے اس سے اسباق کا نقصان نہ ہوگا، اور چلہ بھی پورا ہو جائے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
اکثر تبلیغی جماعت والے کہتے ہیں کہ اللہ کے راستہ میں نکلو، کیوں کہ اس کے بغیر گزارہ نہیں۔اگر ایک آدمی تبلیغی جماعت کے ساتھ نہیں جاتا تو اس کا کیا بنے گا؟ اس کے بارے میں بتائیں۔ اور آدمی کو تنگ کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ ساتھ چلتا نہیں اور مسجد میں جانا چھوڑ دیتا ہے اس کے بارے میں لکھیں۔
6105 مناظرکیا مروجہ تبلیغی جماعت کا کام کار نبوت ہے ؟
5073 مناظرمیری شادی سے پہلے میرے سسرال والوں نے بتایا کہ ہماری بیٹی آٹھ پاس ہے اور سرٹیفکٹ دیا اور دوسال کا عالمانہ کیا ہے۔گھر کے سارے کام کاج جانتی ہے۔ پر شادی کے کچھ دن بعد اس کے آؤ بھاؤ سے مجھے پتہ چلا کہ لڑکی جاہل ہے جو سرٹیفکٹ دیا تھا وہ بھی جعلی ہے۔ یہ لڑکی تو کبھی اسکول یا مدرسہ گئی ہی نہیں۔ کام کاج بھی نہیں آتا ۔ جہالت کا یہ عالم ہے کہ اپنا نام لکھنا ایک کلمہ، دن، تاریخ، گھڑی دیکھنا بھی نہیں آتا جب کہ میں گریجویٹ لڑکا ہوں۔ جماعت کے کام سے جڑا ہوا ہوں۔ وہ میری نماز اور داڑھی پر طنز کرتی ہے میرے ساتھ دھوکا ہوا ۔کیا اس طرح دھوکے سے نکاح کرنا صحیح ہے؟ اور وہ مجھ سے کہتی ہے مجھے چھوڑ دو میرے باپ نے دوسرا لڑکا دیکھا ہے۔ میں نے بھی تنگ آکر اسے اس کے گھر بھیج دیا اور میں طلاق دینا چاہتا ہوں۔
3922 مناظرمیری گلی میں کچھ تبلیغی حضرات رہتے ہیں مگر وہ تبلیغ کا کام ناجائز جگہ پر کرتے ہیں۔ کیا ان کے پاس جانا صحیح ہے؟ ناجائز جگہ سے مراد گھر کی حدود سے باہر تک گھیرا ہوا ہے اوروہاں تبلیغ کی باتیں کرتے ہیں۔ اور وہ لوگ نماز بھی بدعتی حضرات کے پیچھے پڑھتے ہیں۔ بدعتی سے مراد بریلوی ہیں۔ اب آپ مجھے بتائیں کہ میرا وہاں نہ جانا صحیح ہے؟ اور اگر وہ مجھ سے کہیں تومیں کیا جواب دوں؟
2656 مناظراللہ نے نبیوں کا ایمان بھی بنایا، كہنا كیسا ہے؟
7228 مناظرمیرے والد صاحب ایک گورنمنٹ عربک کالج سے عالم ہیں، نیز وہ ایم اے، ایل ایل بی اور بی ٹی ہیں۔ اب عربک ڈپارٹمنٹ میں بطور لکچرر کے کام کررہے ہیں۔ لیکن وہ ہمیشہ تبلیغی جماعت اور دعوت کے خلاف رہتے ہیں۔ (۱)وہ ہمیشہ لوگوں سے فرعون کی طرح کا برتاؤ کرتے ہیں ،وہ ہمیشہ کہتے ہیں کہ ہم کرتے ہیں، ہم کھلاتے ہیں، ہم چلاتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔ (۲)وہ ہمارے ساتھ اور دوسرے لوگوں کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کرتے ہیں جو کہ اللہ کے خلاف ان کی اطاعت نہیں کرتے ہیں۔ (۳)وہ ہمیشہ ہمارے ساتھ لڑتے ہیں اوردوسرے لوگوں کے ساتھ اور اللہ کے حکم کے خلاف کام کرنے کو کہتے ہیں جیسا کہ جھوٹ بولنا وغیرہ؟۔ (۴)وہ ہمیشہ کہتے ہیں کہ انڈیا میں سود جائز ہے اس لیے وہ ہرسال لون لیتے ہیں۔ (۵)وہ زکوة ادا نہیں کرتے ہیں اوراگر ادا کرتے ہیں تو بغیر شمار کئے ہوئے۔ وہ میری ماں کی جانب سے بھی زکوة ادا نہیں کرتے ہیں۔ (۶)وہ پابندی سے عدالت میں جاتے ہیں غلط کیس درج کرنے کے لیے غریب لوگوں کے خلاف ۔ تقریباً پچاس عدد۔ (۷)میں نے ان کا نماز کے علاوہ کوئی اچھا کام نہیں دیکھا ہے۔ (۸)سوسائٹی کا کوئی بھی شخص ان سے محبت نہیں کرتا ہے سوائے ان لوگوں کے جو کہ اس کی فرمانبرداری کرتے ہیں۔ (۹)جب میں کہتاہوں کہ اللہ سے ڈرو، تو وہ کہتے ہیں کہ دیکھا جائے گا۔ (۱۰)وہ میری ماں کی طرف سے کبھی قربانی نہیں کراتے ہیں۔ ......
2460 مناظرہم ہر مہینہ تبلیغی جماعت کے سلسلہ میں (قریہ اور گاؤں) میں جاتے ہیں اور خصوصی طور پر رمضان میں ضرور جاتے ہیں اس لیے کہ مسجدوں میں بغیر گشت اور محنت کے ایک بڑا مجمع مسلمانوں کا مسجد کو آتا ہے ہم وہاں جاکر روزہ وغیرہ نماز کی ترغیب دیتے ہیں اس لیے کہ اکثر دیہاتوں میں لوگ روزہ رمضان کیا چیز ہے جانتے ہی نہیں۔ اورہم وہاں یہ بات چلاتے ہیں کہ بھائی ہم رمضان کے مسلمان نہیں کہ صرف رمضان میں نماز پڑھیں اس لیے غیر رمضان میں بھی نماز کی پابندی کیجئے۔ مگر ہمارے شہر بنگلور میں ایک عالم دین جو دارالعلوم دیوبند کے فارغ ہیں رمضان میں جماعت میں جانے سے شدت کے ساتھ روکتے ہیں اورکہتے ہیں کہ رمضان میں پورا قرآن ایک جگہ پرسننا سنت ہے اس لیے رمضان میں جماعتوں میں نہ جایا جائے۔ تو میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا ان کی بات صحیح ہے کہ رمضان میں تبلیغی جماعتوں میں نہ جایا جائے؟ برائے کرم جلد از جلد جواب ارسال فرمائیں۔
3506 مناظر