عقائد و ایمانیات - دعوت و تبلیغ

India

سوال # 154199

کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل میں کہ: قرآن مجید کی تفسیر اہم ہے یا تبلیغی بیان کی بات؟
ایک مسجد میں روزانہ بعد نماز فجر تفسیر ہوتی ہے اس پر ایک تبلیغ بھائی کہتے ہیں کہ ہفتہ میں ایک دن تفسیر مت کیجئے ہمارے ساتھی دین کی بات کریں گے، اس پر کچھ مصلیان کا اعتراض ہو رہا ہے کچھ مصلیان امام صاحب کو تفسیر پڑھنے کی گزارش کر رہے ہیں۔
سوال یہ ہے کہ ایسے میں قرآن کی تفسیر کرنا افضل ہے یا دیگر دین کی باتیں کرنا؟

Published on: Sep 27, 2017

جواب # 154199

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa: 1398-1425/B=1/1439



ہماری اصل اور بنیادی کتاب قرآن مجید ہے۔ ہم سب کی ہدایت کے لیے بھیجی گئی ہے ہمیں اس کی تفسیر سننا زیادہ اہم ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی قرآن مجید کے ذریعہ دعوت و تبلیغ کا کام کیا اور لاکھوں کی تعداد میں ہدایت یافتہ بنے، پھر اسی قرآن مجید کی بدولت ہدایت کی روشنی ساری دینا میں پہونچی، لہٰذا اسے پابندی کے ساتھ سننا چاہئے، اسی میں زیادہ فائدہ ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات