• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 154039

    عنوان: میں انجینئرنگ کر رہا ہوں، کیا میرے لیے جماعت میں جانا صحیح ہے؟

    سوال: میں انجینئرنگ کر رہا ہوں، کیا میرے لیے جماعت میں جانا صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 154039

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1195-970/D=12/1438

    دین سیکھنا اور ایسے لوگوں کی صحبت میں اٹھنا بیٹھنا جس سے دین پر عمل کرنے کا جذبہ پیدا ہوضروری ہے۔ یَاأَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّہَ وَکُونُوا مَعَ الصَّادِقِینَ، اے ایمان والو! تقویٰ اختیار کرو اور نیک لوگوں کی صحبت اختیار کرو۔

    مذکورہ مقصد جس طرح دین کی مستند کتابیں پڑھنے، علماء صلحاء کی صحبت اختیار کرنے سے حاصل ہوتا ہے اسی طرح جماعت میں وقت لگانے سے حاصل ہوسکتا ہے، لہٰذا آپ فرصت کا وقت مذکورہ مقصد کی تحصیل میں صرف کریں اور حسب گنجائش جماعت میں بھی وقت لگائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند