• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 152687

    عنوان: کیا مولانا سعد صاحب نے اپنے باتوں سے رجوع کرلیا ہے یا نہیں؟

    سوال: (۱) کیا مولانا سعد صاحب نے اپنے باتوں سے رجوع کرلیا ہے یا نہیں؟ (۲) مرکز حضرت نظام الدین کے ساتھ تعلق رکھنے والوں کو مسجد میں کام کرنے سے منع کر رہے ہیں، اس کے بارے میں آپ کا تفصیلی جواب چاہئے۔

    جواب نمبر: 152687

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1117-1117/sn=11/1438

    (۱) یہ سوال آپ مولانا سعد صاحب سے کریں؛ کیونکہ ”رجوع“ ان کا عمل ہے۔

    (۲) اگر کوئی جماعت تبلیغی بیانات اور امورِ تبلیغ میں ”غلو“ سے احتراز کرے نیز مسجد میں قیام کے دوران آداب مسجد کی رعایت کرے تو محض اس بنا پر مسجد میں کام کرنے سے اسے روکنا صحیح نہیں ہے کہ اس کا تعلق ”نظام الدین“ سے ہے؛ لہٰذا جو لوگ ”جماعت“ کی طرف سے مذکورہ بالا امور کی رعایت کے باوجود اسے مسجد میں کام کرنے سے روکتے ہیں انھیں اس سے باز آنا چاہیے، ایسا نہ کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند