• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 152507

    عنوان: مدرسہ والوں کی اور تبلیغ والوں کا آپس میں میل کیو ں نہیں ہے ؟

    سوال: مدرسہ والوں کی اور تبلیغ والوں کا آپس میں میل کیو ں نہیں ہے ؟

    جواب نمبر: 152507

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1105-1085/N=11/1438

     مدرسہ والوں کو تبلیغ والوں سے کوئی اختلاف نہیں ہے، ہندوستان کے بے شمار مدارس میں الحمد للہ دعوت وتبلیغ کا کام جاری ہے ،دار العلوم دیوبند اور دیگر بعض مدارس سے ہر ہفتہ جمعہ جمعرات کو اور عید الاضحی اور شعبان کے موقعہ پر طلبہ کی ایک بڑی تعداد جماعت میں نکلتی ہے اور بہت سے علمائے کرام بھی حسب سہولت دعوت وتبلیغ کی محنت میں شرکت کرتے ہیں؛ البتہ بعض تبلیغ والوں کی بعض غلو وافراط وتفریط کی باتوں پر اہل علم اور ارباب افتا نکیر کرتے ہیں جو بعض تبلیغ والوں کو ناگوار گذرتا ہے؛ اس لیے وہ مدارس والوں کو اچھا نہیں سمجھتے، جس کی بنا پر شاید آپ یہ سمجھتے ہیں کہ مدرسہ والوں اور تبلیغ والوں کا آپس میں میل نہیں ہے؛ جب کہ غلو اور افراط وتفریط کی چیزوں پر اگر اہل علم اور ارباب افتا حضرات نکیر نہیں کریں گے تو کون نکیر کرے گا اور صحیح دین کی حفاظت کیسے ہوگی؟ اللہ تعالی ہم سب کو صحیح سمجھ بوجھ عطا فرمائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند