• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 150178

    عنوان: پانچ ماہ کی جماعت میں جارہا ہوں، اہلیہ والدین کے پاس گاوٴں جانے کو تیار نہیں ، کیا شہر میں تنہا چھوڑکر جاسکتا ہوں؟

    سوال: میرے ابو امی تو گاوں میں رہتے ہیں اور میں اپنی اہلیہ کے ساتھ شہر میں رہتا ہوں، اب میں پانچ ماہ کیلئے جماعت میں جا رہا ہوں۔مسئلہ یہ ہے کہ اہلیہ کو کہاں چھوڑکر جاوں؟ اہلیہ گاوں جانے کو تیار نہیں، ابو امی کہتے ہیں کہ گاو ں بھیج دو تو اب شریعت کے اعتبار سے کیا کرنا چاہئے کیا بیوی کو اکیلے چھوڑ کر جاسکتے ہے یا نہیں جب کہ وہ اکیلی رہنے کو تیار ہے ؟

    جواب نمبر: 150178

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 733-704/B=7/1438

    بیوی کو ا کیلا شہر میں چھوڑکر جانا مناسب نہیں، آپ انھیں گاوٴں میں ماں باپ کے ساتھ چھوڑدیں، اہلیہ کو سمجھا بجھاکر کسی طرح ایک چلہ کے لیے رہنے کو وہ تیار ہوجائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند