عقائد و ایمانیات - دعوت و تبلیغ

India

سوال # 149925

میرے پاس چار مہینے جماعت میں جانے کا الحمد للہ خرچ موجود ہے اور ذہن میں یہ بھی آتا ہے کہ عمرہ کرنے چلا جاوٴں۔ ان دونوں میں کون سی چیز افضل ہے؟ براہ کرم اس سلسلے میں میری مدد فرمائیں۔ جزاک اللہ

Published on: Mar 12, 2017

جواب # 149925

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 478-403/D=6/1438



جماعت میں جانا عبادت مقصودہ نہیں ہے بلکہ وسیلہ کے درجہ میں ہے جب کہ عمرہ میں جانا عبادت مقصودہ اور سنت ہے لہٰذا اس کے خلاف کی کوئی وجہ ترجیح نہ ہو تو عمرہ میں چلا جانا بہتر ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات