عقائد و ایمانیات - دعوت و تبلیغ

Pakistan

سوال # 148921

ایک عیسائی مدرسے میں آیا اور اس نے کہا کہ مجھے بریلوی مسلمان بنا دو میں نے کہا کہ وہ دیوبند کے نزدیک گمراہ ہے ، آپ سنی مسلم بن جائیں اس نے کہا کہ میں صرف بریلوی مسلم بننا ہے ، اس نے کہا میں کافر ہی ٹھیک ہوں اور اٹھ کر چلا گیا۔ لوگوں نے کہا کہ یار اس کو کلمہ تو پڑھوا دیتے تم کو گناہ ہو گا ۔اب مفتی صاحب وہ شخص مل نہیں رہا کیا مجھے گناہ ہو گا؟

Published on: Apr 19, 2017

جواب # 148921

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa: 661-721/sn=7/1438



اس شخص کے سامنے میں آپ کے لیے یہ قیل وقال مناسب نہ تھا، آپ کو کلمہ پڑھادینا چاہیے تھا؛ کیوں کہ نفس توحید ورسالت کے باب میں دونوں فرقے متحد ہیں، خیر جو کچھ ہوا ہو، زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، بس اپنی اس چوک پر اللہ سے توبہ کریں اور ساتھ ساتھ اس شخص کے حلقہ بگوش اسلام ہونے کی دعائیں بھی کرتے رہیں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات