عقائد و ایمانیات - دعوت و تبلیغ

Pakistan

سوال # 148122

میرا یہ سوال ہے کہ رفاہی کاموں کے ذریعے دین کی طرف مائل کرنا کیسا ہے ؟ کیا یہ اسلام کا خاصہ ہے یا کسی اور مذہب کا خاصہ ہے ؟ اس عمل کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟

Published on: Jan 29, 2017

جواب # 148122

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 479-381/H=4/1438



رفاہی کاموں کو لے کر کے دین کی طرف مائل کرنا اصالةً کوئی شرعی حکم نہیں ہے، اگر مسلمان اپنے عقائد واعمال درست رکھیں دین میں پختگی پیدا کریں دوسروں کی جان مال عزت وآبرو کی حفاظت اپنی جان مال عزت آبرو کی حفاظت کی طرح کریں حسن سلوک حسن اخلاق اور ادائے حقوق کو شیوہ بنائیں شریعت مطہرہ کے احکام کو مضبوطی سے پکڑلیں آپس میں تشتت وافتراق سے پوری طرح اجتناب کرتے رہیں، غیرمسلموں کے ساتھ اچھا برتاوٴ برتیں ایسے مسلمانوں کا وجود ہی خود ایک مستقل دعوتِ اسلام ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات