• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 14722

    عنوان:

    میں بہت بڑا گناہ گار انسان ہوں، میرے اندر پندرہ سالوں سے مشت زنی کی عادت ہے، میں ہر کوشش کرچکا ہوں ،توبہ بھی بہت بار کرچکا ہوں لیکن یہ چھوٹ نہیں رہی ہے۔ میری ابھی شادی نہیں ہوئی ہے۔ مہربانی کرکے کوئی وظیفہ، دعا اور کوئی دوا بتائیں جس سے مجھے اور میرے جیسے ہزاروں انسانوں کو فائدہ پہنچے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 14722

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1175=1175/م

    آپ بہت جلد شادی کرنے کی کوشش کیجیے، جب گناہ کا داعیہ پیدا ہو تو خدائی عذاب کا استحضار کرتے ہوئے بلند ہمت اور مضبوط حوصلے کے ساتھ اس تقاضے کو دبائیے،خلوت وتنہائی میں خالی رہنے کے بجائے خود کو ذکر وتلاوت یا دینی واصلاحی کتب کے مطالعہ میں مشغول رکھئے، کسی صاحب نسبت متبع سنت بزرگ سے اصلاحی تعلق قائم کرلیجیے اور ان کے بتائے ہوئے اوراد ووظائف کو پابندی سے پورے کیجیے، ان شاء اللہ بہت جلد گناہ کی عادت چھوٹ جائے گی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند