• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 14688

    عنوان:

    میں ایک بہت بڑا گناہ گار ہوں نجانے میں کتنی بار اپنی حقیقی بھانجی کا جنسی استحصال کرتارہا ۔میری اس حرکت سے وہ ایک بار پانچ مہینہ کی حاملہ بھی ہوگئی تھی، کسی طرح اس مشکل سے اللہ نے بچالیا۔ اب میں کیا کروں میں اپنے گناہوں سے باز آنا چاہتا ہوں، مگر پھر بار بار اپنے نفس کی خواہش میں ڈوب جاتا ہوں۔ میں اپنے گناہوں کی توبہ کرنا چاہتاہوں کیا میری توبہ قبول ہوگی؟ نجانے آخرت میں میرا کیا ہوگا، سب سے پہلے قبر میں میرا کیا ہوگا، میرے اس گناہ کا کفارہ کیا ہوگا؟ اس بارے میں وضاحت فرمائیں اور میری مغفرت کی بھی دعا فرمائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 14688

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1255=1192/ب

    پہلے اپنے دل میں صحیح معنوں میں اللہ کا خوف پیدا کریں اپنے کیے ہوئے پر نادم ہوں، پھر آئندہ کے لیے کسی کا جنسی استحصال نہ کرنے کا عہد کریں، پھر اللہ تعالیٰ سے سچی پکی توبہ کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند