• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 146497

    عنوان: جب آپ گھر جائیں تو چند کاموں کا اہتمام کریں

    سوال: میں دعوت و تبلیغ کا بہت کام کرتاہوں، اور میں اپنی جائے پیدائش سے بہت دوررہ کر کرائے کے مکان میں رہتاہوں، (اللہ کا شکر ہے)، لیکن جب بھی یہاں میں اپنے گھر(جو شہر میں ہے ) آتاہوں تو دوسرے دن سے ہی غیر مناسب اور حرام سرگرمیوں میں ملوث ہوجاتاہوں، در اصل ہمارے شہر میں دعوت و تبلیغ کا کام زیادہ نہیں ہوتاہے ، نیز ہماری کزن بہنوں میں اور معمر رشتہ داروں میں حجاب کا کوئی سسٹم نہیں ہے، اس کے علاوہ چوری کی بجلی سپلائی میں میرا گھر چلتاہے اور اسی سے گھر کا اکثر کھانا بنتاہے، اس لیے میرے ذہن میں ہمیشہ رہتاہے کہ حرام معاشرت اور چوری کی بجلی سپلائی سے یکا یا ہوا کھانا جو میرے اندر جاتاہے، سے میرے اندر تبدیلی آجاتی ہے ۔ اگر یہی اصل وجہ ہے تو جب میں گھر آؤں تو مجھے کیا کرنا چاہئے ؟

    جواب نمبر: 146497

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 170-138/N=3/1438

     

    آپ جب گھر جائیں تو چند کاموں کا اہتمام کریں؛ ایک : پانچوں وقت مسجد کی نماز با جماعت کا اہتمام کریں۔ دوسرا کام: بے پردگی سے بچیں اور شریعت نے جن سے پردہ ہے، ان سب سے پردہ کریں، اس میں بے احتیاطی بالکل نہ کریں۔ تیسرا کام:اپنے محلہ کی مسجد میں لوگوں کو دعوت وتبلیغ کے کام سے جوڑنے کی کوشش کریں۔ چوتھا کام: ادھر ادھر کی بیٹھک میں وقت ضائع نہ کریں؛ بلکہ زیادہ سے زیادہ ذکر کی کثرت کریں۔ اور آپ کے گھر میں جو چوری کی بجلی استعمال ہوتی ہے، اہل خانہ کو اس کی طرف متوجہ کردیں، ان شاء اللہ وہ باز آجائیں گے۔ اللہ تعالی آپ کی اور ہماری مدد فرمائیں اور ہم سب کو کامل طور پر اتباع شریعت وسنت کی توفیق مرحمت فرمائیں ، آمین۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند