عقائد و ایمانیات - دعوت و تبلیغ

Pakistan

سوال # 145613

کیا میں گھر میں مستورات اور عورتوں کو بہشتی زیور کتاب سے تعلیم کرسکتا ہوں؟ میں تبلیغی جماعت سے منسلک ہوں اور میں نے وہ کتاب نیٹ سے اپنے آئی پیڈ (ٹچ اسکرین موبائیل کا نام ہے) میں ڈاوٴن لوڈ کیا ہوا ہے، تو کیا میں ایسے تعلیم کرسکتا ہوں؟ اور اگر نہیں تو کیسے کروں؟

Published on: Nov 12, 2016

جواب # 145613

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 092-066/H=2/1438



 



جماعت کے ذمہ داران کی طرف سے گھر کی تعلیم کا جو نظام مقرر ہے وہ تو آپ کرتے ہی ہوں گے بمشورہ بہشتی زیور کی تعلیم کا بھی انتظام کرلیں تو بہتر ہے اور اچھا یہ ہے کہ موبائل میں دیکھ کر پڑھنے کے بجائے اصل کتاب (بہشتی زیور) ہی کو ہاتھ میں لے کر پڑھا کریں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات