عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ
سوال نمبر: 1420
اگر کوئی ویب کیمرہ کے ذریعہ اسلام کی دعوت دے تو یہ جائز ہے یا نہیں؟
میں انٹرنیٹ پر استعمال ہونے والے ویب کیمرہ کے سلسلے میں پوچھنا چاہتا ہوں۔ اسلام میں ویب کیمرہ کا کیا حکم ہے؟ اگر کوئی ویب کیمرہ کے ذریعہ اسلام کی دعوت دے تو یہ جائز ہے یا نہیں؟
جواب نمبر: 142019-Sep-2023 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1003/ ب= 946/ ب
اگر ویب کیمرہ میں تصویریں بھی دکھائی دیتی ہوں تو اس کا استعمال جائز نہیں۔ اور اگر صرف آواز سنائی دیتی ہے تصویر ظاہر نہیں ہوتی ہے تو ویب کیمرہ کے ذریعہ اسلام کی دعوت دینے کی گنجائش ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ہم ہر مہینہ تبلیغی جماعت کے سلسلہ میں (قریہ اور گاؤں) میں جاتے ہیں اور خصوصی طور پر رمضان میں ضرور جاتے ہیں اس لیے کہ مسجدوں میں بغیر گشت اور محنت کے ایک بڑا مجمع مسلمانوں کا مسجد کو آتا ہے ہم وہاں جاکر روزہ وغیرہ نماز کی ترغیب دیتے ہیں اس لیے کہ اکثر دیہاتوں میں لوگ روزہ رمضان کیا چیز ہے جانتے ہی نہیں۔ اورہم وہاں یہ بات چلاتے ہیں کہ بھائی ہم رمضان کے مسلمان نہیں کہ صرف رمضان میں نماز پڑھیں اس لیے غیر رمضان میں بھی نماز کی پابندی کیجئے۔ مگر ہمارے شہر بنگلور میں ایک عالم دین جو دارالعلوم دیوبند کے فارغ ہیں رمضان میں جماعت میں جانے سے شدت کے ساتھ روکتے ہیں اورکہتے ہیں کہ رمضان میں پورا قرآن ایک جگہ پرسننا سنت ہے اس لیے رمضان میں جماعتوں میں نہ جایا جائے۔ تو میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا ان کی بات صحیح ہے کہ رمضان میں تبلیغی جماعتوں میں نہ جایا جائے؟ برائے کرم جلد از جلد جواب ارسال فرمائیں۔
3504 مناظرکیا جماعت میں وقت لگانا ہی نجات کا واحد راستہ ہے؟
5207 مناظرکیا عام لوگوں کا مسائل پر بحث کرنا جائز ہے؟ ایک صاحب اکثر لوگوں سے مختلف مسئلوں پر بحث کرتے ہیں جیسے رفع یدین، بیس رکعت تراویح وغیرہ جس کی وجہ سے کچھ نمازی ناراض ہوکر دوسری مسجدوں میں جانا شروع ہوگئے ہیں ۔تو کسی دوسرے آدمی نے بتایا کہ عام لوگوں کا مسائل پر بحث کرنا ٹھیک اور جائز نہیں، بلکہ فضائل پر بات کرنی چاہیے۔
4268 مناظرمیرا ایک دوست فحش حرکتوں میں ملوث ہے، میں اس طرح کی حرکتوں کے سلسلے میں بہت فکرمند ہوں۔مختصر یہ کہ میں زنا کے بارے میں پوچھنا چاہتاہوں۔براہ کرم، زنا کے سلسلے میں تفصیل سے بتائیں، کیایہ صرف دخول ہے یا کچھ اور ؟کسی کو چھونا کیا یہ زنا ہے؟ اگر کوئی ٹی وی وغیرہ میں یہ ہوتاہوا دیکھے تو کیا یہ زنا ہے؟ اگر کسی سے زنا کا صدور ہوگیا تو اس کا فدیہ کیا ہوگا؟
3265 مناظرجماعت اسلامی اور غیر دیوبندی تنظمیں اتحاد اور دیگر موضوعات پر دعوتی کام کرتی ہیں تو اس میں شرکت کریں یا نہیں؟ اس سے قاسمیت اور دیوبندیت پر کچھ فرق تو نہیں پڑے گا؟
3471 مناظر