• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 13921

    عنوان:

    میں بہت پریشان ہوں۔ میں نے شادی کی ہے اور میری بیوی تھوڑی ماڈرن ہے اور میری سوچ دینی ہے اور میں نے اس کو بار بار سمجھایا اور ہر اچھی بات بتائی لیکن وہ میری بات ذہن نشیں ہی نہیں کرتی۔ میں نے اس کو ٹی وی سے منع کیا، ہر بات سے منع کیا لیکن وہ اپنی بہن کو نہیں چھوڑتی ہے اگر اس کی بہن غلطی پربھی ہو تووہ اس کا ساتھ دیتی ہے اور مجھے کچھ سمجھتی ہی نہیں ہے، میں بہت پریشان ہوں۔ حالانکہ میں اس کو اچھی بات ہی بتاتا ہوں اور میں اس کو نماز پڑھاتا ہوں اور قرآن بھی پڑھاتا ہوں۔ اس کی اور میری عمر میں نو سال کا فرق بھی ہے۔ اگر اس کو چھوڑتا ہوں تو ماں باپ کی ناراضگی ہے، کیوں کہ وہ میری پھوپھی کی بیٹی ہے ۔ آپ مجھے اس کو صحیح کرنے کا کوئی حل بتائیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 13921

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1105=1049/ب

    آپ نرمی اور حکمت سے ان کو سمجھاتے رہیں، اور ان کے والدین سے بھی سمجھانے کی درخواست کریں، نیز ہر نماز کے بعد اللہ تعالیٰ سے ان کی اور اپنی اصلاح حال کے لیے دعا کریں، کسی بزرگ متبع شریعت پابند صوم وصلاةسے ان کا اصلاحی تعلق بھی کرادیں، نیز گھر میں فضائل اعمال اور دیگر بزرگوں کی کتاب سنانے کا معمول بنائیں، ان شا ء اللہ فائدہ ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند