عقائد و ایمانیات - دعوت و تبلیغ

India

سوال # 13375



ایک لڑکی سے انٹر نیٹ پر میری ملاقات ہوئی
اور ہم بہت قریبی دوست بن گئے اور میں اس سے ملاقات کرنے کے لیے گیا اور اس سے
ملاقات کرنے کے لیے ایک ہوٹل بک کی۔ جب ہم کمرے میں تھے تو ہم اپنے اوپر قابو نہیں
کرپائے وہ ننگی ہوگئی اور میں نے اس کے سینہ پر بوسہ لیا اور اس کے عضو مخصوص کو
چھوا ،لیکن اس کے ساتھ جماع نہیں کیا۔مجھے احساس ہورہا ہے کہ میں نے زنا جیسا عمل
کیا ہے اور میں اپنے گناہوں سے توبہ کرنا چاہتاہوں، اس لیے میں یہ جاننا چاہتاہوں
کہ اس کی کیا سزا ہے، اور مجھے وہ سزا کہاں سے ملے گی یا کوئی اور طریقہ ہے اس سے
توبہ کرنے کا؟



Published on: Jun 6, 2009

جواب # 13375

بسم الله الرحمن الرحيم



فتوی: 865=866/م



 



آپ اس لڑکی سے آئندہ ملاقات، بات بالکلیہ
ترک کردیں، اس کا تصور بھی دل سے نکال دیں، اور اس سے مکمل دوری اختیار کریں، اور
جو کچھ گناہ ہوگیا اس پر صدق دل سے ندامت کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے خوب معافی مانگیں،
صدقہ خیرات اور حسنات کی کثرت کریں، اللہ نے چاہا تو گناہ معاف ہوجائے گا۔




واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات