عقائد و ایمانیات - دعوت و تبلیغ

India

سوال # 13363



الحمد للہ آج سے
سات سال پہلے میں ایمان لایا، لیکن مسلمانی نہیں کراپایا۔ کسی نے بتایا کہ اس عمر
میں کرانا ضروری نہیں۔ مہربانی کرکے بتائیں کہ کیا صحیح ہے میری عمر پینتیس سال
ہے؟



Published on: Jun 13, 2009

جواب # 13363

بسم الله الرحمن الرحيم



فتوی:
1249=981/ھ



 



ختنہ (مسلمانی)
شعائر اسلام میں سے ہے، سنت موٴکدہ قریب بواجب ہے، بغیر عذر شدید کے بالغ سے بھی
ساقط نہیں،ہکذا في الفتاوی رد المحتار ج:
۵ ص:۲۵۶
وغیرہا، اگر آپ کو عذر شدید ہو تو وہی صحیح ہے کہ جو بتلایا گیا اور اگر عذر نہ ہو
تو پھر حکم بدل جائے گا، یعنی مسلمانی کرانا ضروری ہے۔




واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات