عقائد و ایمانیات - دعوت و تبلیغ

Pakistan

سوال # 13176



میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ عورت اگر تبلیغ
کے لیے جانا چاہے تو اس کے ساتھ محرم کا ہونا ضروری ہے، کیا اگر محرم نہ ہو تو وہ
تبلیغ نہیں کرسکتی؟



Published on: Jun 11, 2009

جواب # 13176

بسم الله الرحمن الرحيم



فتوی: 979=920/ب



 



اگر عورت مسافت شرعی یا اس سے زیادہ دور
جانا چاہتی ہے تو اس کے ساتھ محرم کا ہونا ضروری ہے، البتہ مسافت شرعی سے کم مسافت
کے اندر سفر کرنا ہو نیز فتنوں کا اندیشہ نہ ہو تو پھر تنہا بھی سفر کرسکتی ہے،
مگر اس زمانہ میں چونکہ فتنوں کا خوف ہے اس لیے تنہا سفر سے احتیاط بہتر ہے۔ تبلیغ
کی ذمہ داری کا بوجھ عورت پر لادا نہیں گیا ہے۔ خیرالقرون کے دور سے اس کی مثال
اور نظیر نہیں ملتی ہے۔ نیز فتنوں کی وجہ سے عورتوں کو محلہ کی مسجدوں میں بھی آنے
سے روک دیا گیا ہے تو پھر ان فتنوں کے ہوتے ہوئے عورتیں تبلیغ کے لیے باہر کیسے جاسکتی
ہیں؟ اس لیے اپنی ہی بستی میں اجتماع کرلیا کریں اور وہیں پر دین کا مذاکرہ کرلیا
کریں۔




واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات