• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 12912

    عنوان:

    مجھے برے خیالات بہت آتے ہیں اس کی وجہ سے میں نے کئی بار مشت زنی بھی کردی اللہ معاف کرے۔ مجھے کوئی ورد بتائیں تاکہ مجھے برے خیالات نہ آئیں او رمیں اس گناہ سے محفوظ رہوں۔

    سوال:

    مجھے برے خیالات بہت آتے ہیں اس کی وجہ سے میں نے کئی بار مشت زنی بھی کردی اللہ معاف کرے۔ مجھے کوئی ورد بتائیں تاکہ مجھے برے خیالات نہ آئیں او رمیں اس گناہ سے محفوظ رہوں۔

    جواب نمبر: 12912

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 825=825/م

    خیالات کا دل میں آنا برا نہیں ہے بلکہ ان کو دل میں جمالینا اور ان سے ناجائز لطف حاصل کرنا برا ہے، اس لیے جب خیالات آئیں تو ذہن وقلب کو دوسری جانب پھیر لیں، اور گناہ کے تقاضے کے وقت خدائی عذاب کا استحضار کریں، فارغ اوقات میں درود وتسبیحات پڑھا کریں، برے خیالات اور وساوس سے حفاظت کے لیے یہ دعا بطور خاص پڑھا کریں: رَبِّ اَعُوْذُبِکَ مِنْ ہَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ وَاَعُوْذُ بِکَ رَبِّ اَنْ یَّحْضُرُوْنِ اور اللّٰہُمَّ اجْعَلْ وَسَاوِسَ قَلبي خشیتَکَ وَ ذِکْرَک واجْعلْ ہمتي وھواي فیما تُحبُّ وَترضیٰ

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند