عقائد و ایمانیات - دعوت و تبلیغ

India

سوال # 12352

میرے قریبی سہیلی کا بھائی ہے جو نماز ی ہے جماعت میں بھی جاتاہے مگر وہ اپنی ماں سے او ربہن کو دبانے کی کوشش کرنا چاہتا ہے جس سے اس کے گھر والے بہت پریشان ہیں۔ میری سہیلی یہ بھی کہتی ہے کہ اس کے خواب میں اس کے رشتہ دار آتے ہیں یا تو اس کا قتل کرنے یا نہیں تو کوئی قتل سے متعلق خواب دیکھتی ہے۔ نہ پڑھائی میں اس کو دل چسپی ہے ۔اس کے پاپا کو اس سے بہت امید ہے مگر وہ بالکل ماں باپ کے برعکس ہے۔ گھر میں ان کے پاپا نے وہ لڑکا ہی دیندار ہے باقی نہیں ہیں۔ ان کو دین پر لانے کی کوئی تاکید؟ وہ کہتی ہے کہ ہم بہت گناہ گار ہیں۔ آپ مہربانی کرکے ان کو راہ راست بتائیں اور دعا کیجئے گا۔

Published on: May 10, 2009

جواب # 12352

بسم الله الرحمن الرحيم

فتوی: 981=765/ھ


 


اس کو جماعت تبلیغ میں جانے سے مانع نہ بنیں، گھر میں فضائل اعمال کی تعلیم شروع کردیں، بہشتی زیور، حیات المسلمین کو مطالعہ میں رکھیں، اور ان کتابوں کے مضامین کو سننے سنانے اور ان میں روشن ہدایات پر عمل کا نظام بنائیں۔ ان شاء اللہ فائدہ ہوگا۔


واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات