• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 11679

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ میری ایک کزن ہے جس سے مجھے بہت پیار تھا۔ پھر اللہ نے مجھے دین کی سمجھ دی او رمیں نے اس کو اپنی بہن بنا لیا اور ان کو بھی بتادیا ہے۔ یہی نہیں میں سب کو بہن ہی سمجھتاہوں۔ اب سوال یہ ہے کہ میں اس کو بہن بناچکا ہوں تو کیا میں ان کو موبائل ایس ایم ایس کے ذریعہ دین کی تبلیغ کرسکتاہوں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 11679

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 488=356/ل

    آپ کے بہن بنالینے سے وہ آپ کی حقیقی بہن نہیں ہوئی، اس سے بے تکلفانہ یا بے حجابانہ باتیں کرنا آپ کے لیے جائز ہنیں۔ البتہ اگر کبھی وہ دین کی کوئی بات معلوم کرے تو آپ فون پر اس کا جواب دے سکتے ہیں، بشرطیکہ فتنہ کا اندیشہ نہ ہو۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند