عقائد و ایمانیات - دعوت و تبلیغ

Pakistan

سوال # 11305

قادیانی کو اسلام کی تبلیغ کیسے کی جائے اپنے جواب کی روشنی میں وضاحت فرماویں، کیوں کہ میرا ایک دوست جس سے اب دوستی ختم ہے مگر اسلامی ہمدردی کی وجہ سے میں اسے مسلمان کرنا چاہتاہوں؟

Published on: Mar 30, 2009

جواب # 11305

بسم الله الرحمن الرحيم

فتوی: 615=512/د


 


مولانا یوسف صاحب لدھیانوی علیہ الرحمة کی ایک کتاب ہے: قادیانیوں کو دعوت اسلام، کسی کتب خانہ سے یہ کتاب خریدکر خود مطالعہ کرلیجیے اور اس کی روشنی میں اپنے دوست کو سمجھانے کی کوشش کیجیے اور مناسب معلوم ہو تو وہ کتاب بھی اسے پڑھنے کے لیے دیدیجئے، اللہ تعالیٰ آپ کی سعی مشکور فرمائے اور دوست کو ہدایت کی توفیق دے۔


واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات