• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 11205

    عنوان:

    اس وقت میری عمر 26سال ہے ہر وقت مجھے جنسی احساس اتنا زیادہ ہوتا ہے کہ میں سیکس کے بارے میں سوچتا ہوں بہت سی مرتبہ میں غلط کرتا ہوں۔ میں اس کو دوبارہ کرنا نہیں چاہتا ہوں۔ برائے کرم مجھے بتائیں کہ میں کیا کروں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 11205

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 299=299/م

    کسی متبع سنت، صاحب نسبت بزرگ سے اصلاحی تعلق قائم کرلیں، اور ان کی ہدایات پر مضبوطی سے عمل کریں، اگر آپ کی شادی نہ ہوئی ہو تو جلد ازجلد شادی کرلیں، ان شاء اللہ غلط کاری سے محفوظ رہیں گے، علاوہ ازیں درود شریف کی کثرت کریں، اور یہ دعا بھی پڑھا کریں: اللّٰہُمَّ اجْعَلْ وَسَاوِسَ قَلْبِيْ خَشْیَتَکَ وَذِکْرَکَ واجْعَلْ ھِمَّتِيْ وَھَوَايَ فِیْمَا تُحِبُّ وَتَرْضٰی

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند