• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 11201

    عنوان:

    ہمارے گھر میں بہت زیادہ لڑائی ہورہی ہے کوئی سکون نہیں ہے۔ میری بہن اور میں اکثر چیزوں میں بہت زیادہ لڑائی کرتے ہیں۔ او رگزشتہ چند مہینوں سے معاملہ بہت زیادہ خراب ہوچکا ہے۔ یہ معاملہ مجھے ذہنی طور پر پریشان کررہا ہے۔ میں پڑھائی نہیں کرسکتی ہوں۔ برائے کرم مجھے کوئی دعا یا وظیفہ بتادیں جس کو میں اپنے ساتھ رکھوں تاکہ وہ مجھ سے لڑائی نہ کرے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 11201

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 301=301/م

    لڑائی جھگڑے سے بچنے کا آسان وظیفہ یہ ہے کہ جب لڑائی ہو تو آپ مُقابل کی کسی بات کا جواب ہی نہ دیں، اپنی زبان کو بالکل بند رکھیں، آپ اپنی پڑھائی میں لگی رہیں، یا آپ سے متعلق جو گھریلو ذمہ داریاں ہیں، ان کو خاموشی کے ساتھ کرتی رہیں، پنج وقتہ نمازوں کا اہتمام رکھیں، فارغ اوقات میں ذکر و تلاوت اور درود شریف کی کثرت کریں، ان شاء اللہ گھر میں سکون رہے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند