• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 11079

    عنوان:

    کیا آج کے دور کے تمام انسان بشمول غیر مسلم و کافر کے جناب پیغمبرصلی اللہ علیہ وسلم کے امتی ہیں؟

    سوال:

    کیا آج کے دور کے تمام انسان بشمول غیر مسلم و کافر کے جناب پیغمبرصلی اللہ علیہ وسلم کے امتی ہیں؟

    جواب نمبر: 11079

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 347=296/د

     

    جو شخص اللہ و رسول پر ایمان لاکر مشرف باسلام ہوگیا وہ امت اجابت میں داخل ہے، اور جو شخص مشرف باسلام نہ ہوا وہ امت دعوت میں داخل ہے، اس لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریف آوری سے لے کر قیامت تک آنے والے تمام انسان بشمول غیرمسلم و کافر حضور ہی کے امتی ہیں، البتہ جو مسلم ہیں وہ امت اجابت ہیں اور جو غیرمسلم ہیں وہ امت دعوت ہیں، لیکن امت دونوں قسم کے لوگوں کو کہا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند