• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 11015

    عنوان:

    (۱)کیا تبلیغی جماعت کے موجودہ طریقہ کار کے مطابق سہ روزہ وغیرہ لگانا ٹھیک ہے؟ (۲)تبلیغی جماعت کا کام کرنے کا طریقہ ٹھیک ہے؟ (۳)جو آدمی یا امام مسجداس کی مخالفت کرے تو اس کے پیچھے نماز ہوجاتی ہے؟

    سوال:

    (۱)کیا تبلیغی جماعت کے موجودہ طریقہ کار کے مطابق سہ روزہ وغیرہ لگانا ٹھیک ہے؟ (۲)تبلیغی جماعت کا کام کرنے کا طریقہ ٹھیک ہے؟ (۳)جو آدمی یا امام مسجداس کی مخالفت کرے تو اس کے پیچھے نماز ہوجاتی ہے؟

    جواب نمبر: 11015

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 216=177/ل

    (۱) ٹھیک ہے، ضرور جانا چاہیے۔

    (۲) اس سلسلے میں آپ مرکز نظام الدین دہلی یا رائے ونڈ پاکستان مرکز تبلیغ سے رابطہ کریں۔

    (۳) نماز ہوجاتی ہے، البتہ امام کو مخالفت نہ کرنی چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند