• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 10362

    عنوان:

    کیا فضائل اعمال میں احادیث ضعیف بھی ہیں کیوں کہ بعض حضرات یہ اشکال کرتے ہیں؟ اگر ہیں تو وہ کون سی ہیں اور اگر نہیں تو کس بناپر اعتراض کیا جاتاہے؟

    سوال:

    کیا فضائل اعمال میں احادیث ضعیف بھی ہیں کیوں کہ بعض حضرات یہ اشکال کرتے ہیں؟ اگر ہیں تو وہ کون سی ہیں اور اگر نہیں تو کس بناپر اعتراض کیا جاتاہے؟

    جواب نمبر: 10362

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 92=92/ م

    فضائل اعمال میں بعض احادیث ضعیف ہیں، لیکن وہ قابل اعتراض اس لیے نہیں کہ محدثین کے ضابطے کے مطابق فضائل کے باب میں ضعیف روایات بھی معتبر ہوتی ہیں، فلا اعتراض علیہ۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند