• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 7398

    عنوان:

    جب میں جماعت میں گیا تھا تو مجھے بتایا گیا تھا کہ کوئی بھی کپڑا پہنو تو اپنا پائجامہ ٹخنوں کے اوپر رکھو۔ کیا یہ صحیح ہے اور یہ کہاں سے ثابت ہے؟ اس کا حوالہ دیں؟

    سوال:

    جب میں جماعت میں گیا تھا تو مجھے بتایا گیا تھا کہ کوئی بھی کپڑا پہنو تو اپنا پائجامہ ٹخنوں کے اوپر رکھو۔ کیا یہ صحیح ہے اور یہ کہاں سے ثابت ہے؟ اس کا حوالہ دیں؟

    جواب نمبر: 7398

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1736/ب=/ 246تب

     

    جی ہاں یہ صحیح ہے جو لوگ پاجامہ یا لنگی وغیرہ ٹخنوں سے نیچے پہنتے ہیں۔ احادیث میں ان کے بارے میں سخت وعید آئی ہے، ایک حدیث میں لا ینظر اللہ یوم القیامة إلی من جر إزارہ بطرًا (بخاری ومسلم) دوسری حدیث میں ہے: من جر ثوبہ خیلاء لم ینظر اللہ إلیہ یوم القیامة (بخاری ومسلم) ان دونوں حدیثوں کا مفہوم یہ ہے کہ رسول اللہ صلے اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص اپنے کپڑے کو یا لنگی وپاجامہ کو ٹخنوں سے نیچے لٹکائے گا ازراہِ تکبر، تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی طرف رحمت کی نگاہ سے نہیں دیکھے گا۔ ایک تیسری حدیث میں آیا ہے: بینما رجل یجر إزارہ من الخیلاء خسف بہ فھو یتجلجل في الأرض إلی یوم القیامة (بخاری) ایک شخص از راہ تکبر اپنی لنگی ٹخنوں سے نیچے پہنے ہوئے چل رہا تھا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس کی وجہ سے اس کو زمین میں دھنسادیا جائے گا اور قیامت تک دھنستا رہے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند